بائیڈن کا امریکی کانگریس کے ریپبلکنز کے ساتھ اصولی طور پر قرض کی حد پر اتفاق کا اعلان

2023/05/28 17:05:15
شیئر:

 27 تاریخ کو امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ وائٹ ہاؤس اور کانگریس کے ریپبلکنز کے درمیان قرضوں کی حد کے بارے میں اصولی طور پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر میک کارتھی کے ساتھ اصولی طور پر بجٹ معاہدے پر پہنچ گئے ہیں تاہم انہوں نے کہاکہ یہ معاہدہ "ایک سمجھوتہ" ہے۔

میک کارتھی نے کہا کہ کانگریس کے ارکان کو 28 تاریخ کو معاہدے کا متن مل جائے گا اور ایوان میں 31 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی وفاقی حکومت کا موجودہ قرضہ تقریبا 31.46 ٹریلین ڈالر ہے۔ اگر اسے امریکی عوام میں تقسیم کیا جائے تو یہ 94,000 ڈالر فی امریکی شہری کے مساوی ہے۔ امریکی کانگریس کے متعلقہ محکموں کے اعداد و شمار کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے بعد سے کانگریس نے قرضوں کی حد کو 102 بار ایڈجسٹ کیا ہے۔ حالیہ برسوں میں، دونوں بڑی سیاسی  جماعتوں کے درمیان تنازعات شدت اختیار کر چکے ہیں، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں افراتفری اور حکومتی شٹ ڈاؤن جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔