26 سے 28 مئی تک پاکستان کی چوتھی بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔انھوں نے اس موقع پر کہا کہ ٹیکسٹائل پاکستان میں ایک بنیادی صنعت کا کردار ادا کرتی ہے اور پاکستان کے کل برآمدی حجم کا 60 فیصد اسی صنعت سے پورا ہوتا ہے۔غیرملکی سرمایہ کاری کا پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے پاکستان میں بین الاقوامی تعاون کو وسعت دینے کی امید کا اظہار کیا۔
نماَش میں شریک قالین کے ایک ایکسپوٹر کے مطابق وہ چین سے ریشم درآمد کرتے ہیں جبکہ قالین برآمد کرتے ہیں۔انہوں نے چین کے مختلف شہروں میں منعقدہ نمائشوں میں بھی شرکت کر رکھی ہے۔نمائش کے شرکاء کا کہنا تھا کہ چین ایک وسیع مارکیٹ ہے اور اس میں زیادہ مواقع بھی موجود ہیں۔