چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردوان کو مبارکباد

2023/05/29 19:08:45
شیئر:


29 مئی کو صدر شی جن پھنگ نے رجب طیب اردوان کو  جمہوریہ ترکیہ کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر ٹیلی فون پر مبارکباد دی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ترکیہ دونوں بڑے ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی مارکیٹس ہیں اور وسیع تر مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، چین اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے تعلقات نے ترقی کو برقرار رکھا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں مثبت پیش رفت دکھائی ہے.صدر شی نے کہا کہ وہ  چین ترکیہ تعلقات کی ترقی کو اہمیت دیتے ہیں اور صدر  اردوان کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کی بنیاد پر  باہمی حمایت کے خواہاں ہیں تاکہ چین ترکیہ اسٹریٹجک تعاون کے تعلقات کی پائیدار، صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔