شین زو- ۱۶ تیس مئی کی صبح لانچ کیا جائے گا

2023/05/29 09:48:22
شیئر:


چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کی اطلاع کے مطابق،شین زو ۱۶ خلائی جہاز، ۳۰ مئی کی صبح ،نو بج کر اکتیس منٹ پر  لانچ کیا جائے گا۔

چین کے تین خلاباز ،جنگ ہائی پھنگ،چو یانگ چو اور گوئی ہائی چھاؤ ، اس مشن کا حصہ ہوں گے ۔

شین زو- ۱۶ رواں سال چین کے انسان بردار خلائی منصوبے کا دوسرا خلائی مشن جب کہ  خلائی سٹیشن کے استعمال اور ترقی کے مرحلے کا پہلا انسان بردار خلائی مشن ہے۔شین زو- ۱۶ کےخلاباز مدار میں قیام کے دوران شین زو- ۱۷  کے عملے سے ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ وہ نومبر میں ڈونگ فنگ لینڈنگ فیلڈ واپس آئیں گے ۔

یاد رہے کہ۲۹ نومبر ۲۰۲۲  کو شین زو- ۱۵ کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیجا گیا تھا اور اب تک شین زو- ۱۵ کے عملے کو مدار میں ۱۸۱ دن ہو چکے ہیں اس دوران انہوں نے چار مرتبہ کیبن سے باہر  کےمشنز  کو مکمل کیا ہے جو کہ اب تک کے سب سے زیادہ مشنز ہیں ۔