امریکی صدر کا قرض کی حد کے بارے میں اتفاقِ رائے تک پہنچنے کا اعلان

2023/05/29 10:15:53
شیئر:

 اٹھائیس مئی کو امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر میک کارتھی کے ساتھ  قرض کی حد کے بارے میں  حتمی اتفاق رائے طے پا گیاہے۔ انہوں نے کانگریس پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد اس کی منظوری دے۔
جو بائیڈن نے کہا کہ یہ ایک اہم قدم ہے  جس سے" سنگین ترین بحران سے اجتناب کیاجا سکےگا"۔سی این این نے باخبر شخصیت کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ایوان نمائندگان کے اراکین کی جانب سے اکتیس تاریخ کو اس بارے میں ووٹنگ متوقع ہے ۔  
اس اعلان کے بعد  امریکی صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ  امریکا، قرض کی حد کو مکمل طور پر منسوخ نہیں کرے گا۔مقامی میڈیا کے مطابق،جو بائیڈن کے اعلان کے بعد قرض کی حد بڑھانے کی بل کا متن جاری کیا گیا ہے ۔ ایوان نمائندگان میں اس بل پر ووٹنگ اکتیس تاریخ کو ہونے کی توقع ہے اور  منظوری کی صورت میں اس بل کونظرثانی کے لیےسینٹ میں پیش کیا جائے گا۔