چین،۲۰۳۰ سے قبل چاند پر چینی عملے کی پہلی لینڈنگ کا ہدف پورا کر لے گا

2023/05/29 11:41:29
شیئر:

۲۹ مئی کو ، شینزو -۱۶  انسان بردار خلائی مشن کے بارے میں منعقدہ  پریس کانفرنس میں چائنہ مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر لن شی چھیانگ نے کہا کہ حال ہی میں چین کے ،چاند پر تحقیق کے انسان بردار منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے اور اس  کے اہداف میں ۲۰۳۰   سے قبل چینی عملے کی پہلی لینڈنگ ،چاند پر سائنسی تحقیقات اور متعلقہ تکنیکی تجربات ، زمین سے چاند تک کامیابی کے ساتھ انسان بردارسفر  مکمل کرنا  اور  چاند کی سطح پر قلیل مدتی قیام شامل ہیں ۔ان اہداف کی تکمیل سے  خودانحصاری کے ساتھ  انسانوں کی چاند پر تحقیقی صلاحیت تشکیل دی جا سکےگی۔