اقوام متحدہ نے سوڈان سمیت چار ممالک میں "فوڈ الرٹ" کو بلند ترین سطح تک بڑھا دیا

2023/05/30 09:56:51
شیئر:

 

۲۹ مئی کو اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے ایک مشترکہ رپورٹ جاری کی جس میں سوڈان، ہیٹی، برکینا فاسو اور مالی کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جہاں خوراک کے تحفظ کے  سنگین ترین مسائل ہیں۔ ان چار ممالک کے لیے فوڈ الرٹ کو بلند ترین سطح تک بڑھا تے ہوئے  اس سلسلے میں بین الاقوامی برادری کی طرف سے "فوری" کارروائی کی ضرورت  پر زور دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی انتباہ کیا گیا ہے کہ افغانستان، نائیجیریا، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور یمن اب بھی  بلند ترین سطح پر ہیں اور ان ممالک کے عوام  یا تو پہلے ہی خورا ک کی قلت کا شکار ہیں یا انہیں جلد ہی اس کا سامنا کرنا پڑے گا اور  خطرہ ہے کہ  یہ  "تباہ کن صورتحال" کا شکار ہو سکتے ہیں ۔