شی جن پھنگ کا قومی سلامتی کے نظام اور صلاحیتوں کی جدت طرازی پر زور

2023/05/30 19:40:28
شیئر:


چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے تیس تاریخ کو 20 ویں مرکزی قومی سلامتی کمیشن کے پہلے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےانھوں نے اس بات پر زور دیا کہ 20 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کی روح کے تحت قومی سلامتی کو درپیش پیچیدہ اور سنگین صورتحال اور قومی سلامتی کے اہم امور کو گہرائی سے سمجھا جائے ، قومی سلامتی کے نظام اور صلاحیتوں کی جدت میں تیزی لائی جائے ، نئے سیکیورٹی ڈھانچے  کے ساتھ نئے ترقیاتی نمونے کو یقینی بنایا جائے اور قومی سلامتی کے امور میں مزپیدا کرنے کی کوشش کی جائے ۔