شین زو -۱۶ انسان بردار خلائی جہاز کامیابی سے خلائی اسٹیشن کے ساتھ منسلک

2023/05/30 18:21:31
شیئر:

چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کی اطلاع کے مطابق شین زو -۱۶ انسان بردار خلائی جہاز مقررہ مدار تک پہنچ کر  بیجنگ وقت کے مطابق تیس مئی کی سہ پہر چار بجکر انتیس منٹ پر چینی خلائی اسٹیشن کے ساتھ کامیابی سے منسلک ہو چکا ہے، اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے 6.5 گھنٹے لگے۔

منصوبے کے مطابق تین خلا باز شین زو -۱۶ انسان بردار خلائی جہاز سے نکل کر خلائی اسٹیشن میں داخل ہو چکے ہیں۔ شین زو-۱۵ کا عملہ  شین زو -۱۶ کے خلابازوں کا خیرمقدم کرنے کے لئے تیار ہے۔