جنوبی کوریا کے ایک لاکھ سے زائد افراد نے جاپان کے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے خلاف پٹیشن پر دستخط کیے

2023/05/30 18:20:17
شیئر:

 

 جنوبی کوریا کی سب سے بڑی حزب خلاف کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے 26 تاریخ کو "فوکوشیما نیوکلیئر آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے خلاف دستخطی مہم" کا آغاز کیا۔ صرف تین دنوں میں 1 لاکھ  سے زائد افراد نے اس مہم میں حصہ لیا اور جاپان کے فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے فیصلے کی شدید مخالفت کی۔

اس کے علاوہ  جنوبی کوریا کی رائے عامہ پر تحقیق کرنے والی ایجنسی "ریسرچ وژن" کی جانب سے رواں ماہ کی 19 سے 22 تاریخ تک کیے گئے ایک سروے کے مطابق 85.4 فیصد جواب دہندگان نے جاپان کے  فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے فیصلے کی شدید مخالفت کی۔