سوڈان تنازع ، عارضی جنگ بندی میں ۵دن کی توسیع

2023/05/30 10:41:28
شیئر:

 

۲۹مئی کو سوڈان کی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان سعودی شہر جدہ میں ایک معاہدہ طے پایا، جس میں اسی دن ختم ہونے والے  سات روزہ عارضی جنگ بندی کے معاہدے کی مدت میں مزید پانچ دن کی توسیع پر اتفاق کیا گیا۔

جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے سعودی عرب اور امریکہ نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس توسیع سے تنازعات والے علاقوں میں عوامی خدمات کی بحالی، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی رسائی کو یقینی بنانے اور طویل مدتی جنگ بندی پر بات چیت کے لیے مزید وقت ملے گا۔

سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان ۱۵اپریل سے دارالحکومت خرطوم اور دیگر علاقوں میں مسلح جھڑپوں کا آغاز  ہوا تھا ۔ ۲۰ مئی کو دونوں فریقوں نے جدہ میں ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے تھےجس کی  میعاد ۲۹ مئی کی رات ۹ بج کر ۴۵ منٹ پر  ختم ہو گئی تھی ۔