مصر اور ترکیہ کےدرمیان سفارتی تعلقات بڑھانے پراتفاق

2023/05/30 10:38:15
شیئر:


۲۹ مئی کو مصر کے ایوان صدر  کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ، مصرکے صدر عبدالفتح السیسی اور ترک صدر رجب طیب اردوان نےدونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو  فوری طور پر بڑھانے اور اپنے اپنے سفیر بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری صدرنے اسی روز ترکیہ کے صدر سےفون پر بات چیت کی اور دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
 گزشتہ ماہ ترکیہ کے وزیر خارجہ میولت چاوش اوغلو نے ترکیہ کے دورے پر آئے ہوئے مصری وزیر خارجہ سامح شوکری سے ملاقات کی تھی۔ میولت چاوش نے کہا کہ ترکیہ اور مصر نے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور سفارتی تعلقات کو سفیروں  کی سطح پر بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
۲۰۱۳ میں مصر کے سابق صدر مرسی کی برطرفی کے بعد مصر اور ترکیہ کے تعلقات خراب ہو گئے تھے اور بعد میں دونوں ممالک نے اپنے سفارتی تعلقات کی سطح کو کم کر دیا تھا۔ ۲۰۲۱میں ترکیہ اور مصر نےاعلیٰ سطحی سفارت کاروں کے مشاورت کا آغاز کیا تھا۔ خاص طور پر حالیہ کچھ ماہ میں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔