چینی وزیرخارجہ کی ٹیسلا کے سی ای او سے ملاقات

2023/05/30 19:47:23
شیئر:

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ چھن گانگ نے تیس مئی کو بیجنگ میں ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک سے ملاقات کی۔

چھن گانگ نے کہا کہ چین مختلف ممالک کے کاروباری اداروں کے لیے مارکیٹائزیشن، قانون کی حکمرانی اور بین الاقوامی نظام کا حامل کاروباری ماحول تیار کرنے کے لئے کوشاں رہتا ہے۔ چین اور امریکہ کے درمیان صحت مند، مستحکم اور تعمیراتی تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ ساری دنیا کے لیے مفید ہیں۔
ایلون مسک نے کہا کہ امریکہ اور چین کے مفادات ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ٹیسلا کمپنی "ڈی کپلنگ" کی مخالفت کرتی ہے ،چین میں اپنے کاروبار کو توسیع دینا چاہتی ہے اور چین میں ترقیاتی مواقع سے استفادہ کرنا چاہتی ہے۔