غیر ملکی سرمائے سے چلنے والے کاروباری ادارے چین کی اقتصادی ترقی کے امکانات کے بارے میں پرامید

2023/05/30 18:18:07
شیئر:

چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ  کی  ترجمان وانگ لن جائی نے 30 مئی کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلی چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین پروموشن ایکسپو 28 نومبر سے 2 دسمبر تک بیجنگ میں چائنا انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔

پریس کانفرنس میں سی سی پی آئی ٹی نے " 2023 کی پہلی سہ ماہی میں چین کی غیر ملکی سرمایہ کاری اور  کاروباری ماحول پر سروے رپورٹ" جاری کی۔ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں چین کی اقتصادی ترقی کے امکانات کے بارے میں پرامید ہیں۔

 ترجمان وانگ لن جائی نے کہا کہ سروے رپورٹ کے مطابق 80 فیصد سے زائد غیر ملکی انٹرپرائزز کو توقع ہے کہ اس سال چین میں سرمایہ کاری پر منافع کا مارجن مستحکم رہے گا یا بڑھ جائے گا ،سروے میں شامل نوے فیصد سے زائد اداروں کو توقع ہے کہ اگلے پانچ سال میں چین میں سرمایہ کاری کے منافع میں اضافہ ہو گا۔چین کے کاروباری ماحول کی بہتری ، صنعتی چین اور سپلائی چین کے نظام میں بہتری، سرحد پار تبادلوں کی بہتر سہولت، اور معاشی توانائی کے تیز  پھیلاو کے ساتھ، غیر ملکی  سرمائے سے چلنے والے کاروباری ادارے چین کی اقتصادی ترقی کے امکانات کے بارے میں پرامید ہیں اور عمومی طور پر چین کے کاروباری ماحول سے مطمئن ہیں.