سنگاپور اور بیجنگ کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں، سنگاپور کے عہدیدار

2023/05/30 18:23:05
شیئر:

سنگاپور کے محکمہ برائے کاروباری ترقی کے زیر اہتمام" سنگاپور ماحول دوست اور سمارٹ ٹیکنالوجی فورم " زونگ گوان چھون فورم 2023 کے دوران منعقد ہوا۔سنگاپور کے محکمہ برائے کاروباری ترقی کے عہدیدار کے مطابق سنگاپور اور بیجنگ کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنگاپور  چین کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی اور  تجارتی و معاشی تعاون  کو بہت اہمیت دیتا ہے۔سنگاپور کی جانب سے پیش کردہ  عالمی انوویشن لیگ کو 2019 میں بیجنگ میں لانچ کیا گیا، جس کی مدد سے سنگاپور کے متعلقہ کاروباری اداروں کو  چین میں اختراع کے ماحول کو جاننےمیں مدد ملی ہے۔