روس ،ماسکو پر ڈرون حملے کا جواب دے گا: روسی صدر

2023/05/31 10:32:03
شیئر:

 

۳۰مئی کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے" رشیا ۲۴ "  چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تصدیق کی کہ روس نے یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کمانڈ پر حملہ کیا ہے۔

ماسکو پر  کیے جانے والے ڈرون حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ روس کا فضائی دفاعی نظام معمول کے مطابق کام کر رہا ہے، تاہم اس میں  بہتری کی گنجائش ہے۔ کیف حکام نے روسی عوام کو دہشت زدہ کرنے کا راستہ چنا ہے جو کہ صریحاً دہشت گردی ہے۔روس ، کیف کے اشتعال انگیز رویے کا جواب دے گا اور اس واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرے گا۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ  حالیہ برسوں میں روس مخالف پالیسی کو نافذ  کرنے کے لیے  مغرب سے وابستہ افراد نے یوکرین کی قیادت کی ہے۔ نیٹو نے وعدہ کیا تھا  کہ وہ مشرق کی طرف توسیع نہیں کرے گا، لیکن روس کو دھوکہ دیا گیا اور  یوکرین کو اپنی  جانب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

۳۰ مئی کو روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو میں تنصیبات پر یوکرین کا حملہ ایک دہشت گردانہ حملہ تھا۔اسی دن  یوکرین کے صدر ارتی دفتر کے  مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرین کا ماسکو پر ہونے والے ڈرون حملے سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔