چین کا خطے سے باہر کے ممالک پر مشرق وسطیٰ کے ممالک کے مذاکرات اور مفاہمتی عمل میں رکاوٹیں پیدا نہ کرنے پر زور

2023/05/31 10:40:03
شیئر:

 

۳۰ مئی کو اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گنگ شوانگ نے  کہا کہ خطے سے باہر کے ممالک کو چاہیے کہ وہ خطے کے ممالک اور عوام کی خواہشات کا مکمل احترام کریں، مشرق وسطیٰ کے ممالک کے مذاکرات اور مفاہمت کے عمل میں رکاوٹیں پیدا کرنا بند کریں اور شام کے مسئلے کے سیاسی حل کے لیے سازگار حالات فراہم کریں۔

گنگ شوانگ نے شام کے سیاسی اور انسانی مسائل پر سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس میں کہا کہ شام دوبارہ عرب لیگ  میں واپس آگیا ہے۔ اس سے نہ صرف عرب ممالک کے اتحاد اور خود کو بہتر کرنے کے عمل  میں نئی تحریک پیدا ہوئی ہے بلکہ شام کے مسئلے کے سیاسی حل کا ایک نیا موقع بھی فراہم ہوا ہے۔ چین کو امید ہے کہ متعلقہ فریق موقع سے فائدہ اٹھائیں گے، بات چیت کو مضبوط کریں گے اور شام کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کے ساتھ  عملی تعاون کریں گے تاکہ شام کے سیاسی عمل میں جلد پیش رفت ہو سکے۔ چین نے ہمیشہ عرب ممالک کے اتحاد  و احیاء  کی حمایت کی ہے اور  شام کی عرب لیگ میں واپسی کی  بھی بھرپور حمایت کی ہے نیز چین اپنے چینلز کے ذریعے متعلقہ فریقوں کے ساتھ کام کر رہا  ہے۔

گنگ شوانگ نے کہا کہ چین، شامی حکومت کی جانب سے باب سیلم اور رائی کے سرحدی راستوں کو کھولنے میں توسیع کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے اور ساتھ ہی شمال مغربی شام کے اصل کنٹرولرز سے کراس لائن ریسکیو میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔