چین اور امریکہ کے وزرائے دفاع کی ملاقات کی ناکامی کی ذمہ داری مکمل طور پر امریکہ پر عائد ہوتی ہے، چینی وزارت دفاع

2023/05/31 16:36:47
شیئر:

چین کی وزارتِ دفاع کے ترجمان تھن کھہ فئے نے ایک پریس کانفرنس میں چین اور امریکہ کے وزرائے دفاع  کی ملاقات کی ناکامی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ہر سطح پر چین-امریکہ فوجی تعلقات اورروابط کی ترقی کو اہمیت دیتا ہے اور درحقیقت دونوں ممالک کی افواج کے درمیان روابط اور تبادلوں میں کوئی خلل نہیں پڑا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت اصول و ضوابط کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ اس وقت دونوں افواج کو درپیش مشکلات کی ذمہ داری مکمل طور پر امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ ایک طرف امریکہ نے کہا ہے کہ وہ روابط  کو مضبوط بنانا چاہتا ہے لیکن دوسری طرف وہ چین کے خدشات کو نظر انداز کر کے مصنوعی طور پر رکاوٹیں پیدا کرتا ہے اور دونوں افواج کے درمیان باہمی اعتماد کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، جو رابطہ برقرار رکھنے  کا مناسب رویہ نہیں ہے۔ فی الوقت امریکہ کو اخلاص کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور عملی اقدامات کے ذریعے غلطیوں کو درست کرنا چاہیے تاکہ دونوں فریقوں کے درمیان رابطے اور تبادلوں کے لیے ضروری حالات اور مناسب ماحول پیدا کیا جا سکے۔