چین کوتعلیمی لحاظ سے مضبوط ملک بنانے سے چینی طرز کی جدیدیت کو سہارا ملے گا

2023/05/31 10:10:47
شیئر:

انتیس مئی کو چینی رہنما شی جن پھنگ نے سی پی سی کے مرکزی سیاسی بیورو میں چین کو تعلیمی اعتبار سے ایک مضبوط ملک بنانے کی تاکید کی ۔ چین میں تعلیم اور معلم  کو اہمیت دینے کی روایت ہے اور یہ چینی تہذیب کے ہزاروں سال سے قائم رہنے کا ایک اہم سبب بھی ہے۔ موجودہ دور میں تعلیم کاجدیدیت کے فروغ سے  گہرا تعلق ہے،یہ اعلی سطحی سائنس و تکنیکی ترقی کی خود انحصاری ،عوام کی مشترکہ خوشحالی کا موثرذریعہ اور چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کا بنیادی منصوبہ ہے۔
چین میں تعلیم کے شعبے میں عوام کو ہمیشہ سے مرکزی اہمیت دی جاتی ہے۔ اس کے لیے علاقوں، اسکولز اور مختلف گروہوں کے درمیان تعلیمی فرق کو کم کیا جا رہا ہے تاکہ ہر ایک بچے کو مساوی اور معیاری تعلیم میسر ہو۔
چین کی روایتی ثقافت کی ہزاروں سال پرانی تاریخ کا ایک اور سبب بیرونی ثقافت کا اشتراک ہے۔تعلیم کے شعبے میں بھی چین کھلے پن کے تصور پر عمل پیرا ہے اور چین کو دنیا میں اہم تعلیمی مرکز بنانےکا عزم رکھتا ہے،عالمی تعلیمی انتظام و انصرام میں مثبت حصہ لےرہا ہے نیز بین الاقوامی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں کھلے پن،اعتماد اور تعاون کو فروغ دینے کے ذریعے انسانی تہذیب کی ترقی کے لیے مزید خدمات سرانجام دے رہا ہے۔