چین ،شینزو -۱۶ انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ پر دنیا بھر سے تعریف وصول کر رہا ہے

2023/05/31 10:27:35
شیئر:

شینزو -۱۶  انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ پر بین الاقوامی شخصیات نے چین کی ایرو اسپیس انڈسٹری کی ترقی اور چین کے خلائی اسٹیشن کے پرامن استعمال کی مثبت اہمیت کی بے حد تعریف کی ہے۔

جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے بین الاقوامی شعبے کے سابق کونسلر تیریوہیسا سوجینو نے  اس کامیاب لانچنگ پر  مبارک دیتے ہوئے کہا کہ  چین اب تک  کئی مشنز   کامیابی کے ساتھ لانچ  کر چکا ہے اور اپنی سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کو نہ صرف انسان بردار خلائی مشنز کے شعبے  ، بلکہ چینی عوام کی زندگی کے  ہر شعبے میں عملی طور پر لاگو کر رہا ہے جس کی ایک مثال بیدو سیٹلائٹ نیوی گیشن جیسا جامع سسٹم ہے جو کمیونیکیشن  سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی میں دنیا کی قیادت کررہا ۔چین کی طرف سے ایسا خلائی اسٹیشن فراہم کرنا بہت معنی رکھتا ہے اور صرف چین ہی نہیں بلکہ  اس میں جتنے زیادہ ممالک شرکت کریں گے، نتائج حاصل کرنا اتنا ہی آسان ہوگا۔

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے سربراہ سری کانت کونڈاپلی نے کہا کہ یہ کامیابیاں خلائی تحقیق کے میدان میں چین کی اہم سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی نشاندہی کرتی ہیں، جس سے انسانی معاشرے کی ترقی کو فائدہ پہنچے گا۔ خلا بھی مواصلات، ٹیلی کمیونیکیشن اور دیگر ٹیکنالوجیز کی ترقی کا ایک میدان ہے۔خلائی تحقیق میں چین کی نمایاں پیش رفت نہ صرف چین کے لیے فائدہ مند ہو گی  بلکہ اس سے عالمی برادری بھی مستفید ہو گی ۔