مختلف ممالک کی شخصیات کی جانب سے چونگ گوان چھون فورم۲۰۲۳ کی تعریف

2023/05/31 10:23:39
شیئر:

چونگ گوان چھون فورم ۲۵ سے ۳۰ مئی تک  بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں مختلف ممالک کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ فورم میں جدید ترین سائنس و ٹیکنالوجی اور تعاون کے نئے ماڈلز پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ نت نئی مصنوعات بھی پیش کی گئیں۔فورم کے شرکا نے شاندار الفاظ میں فورم کی تعریف کی۔ 
جرمنی کے سٹائن بائیس گلوبل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر برترام لوہموئیلر نے کہا کہ فورم میں چینی کمپنیز  اور اداروں کی تخلیق کردہ نئی ٹیکنالوجی متاثرکن ہے۔اس کے علاوہ تحقیقی اداروں، اعلیٰ تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے مابین  گہرا رابطہ بھی قابل ذکر ہے جو مستقبل میں ٹیکنالوجی کے چیلنجز سے نمٹنے کی بنیاد ہے۔
کروئیشین اکیڈمی آف انجینئرنگ کے سربراہ ویدران مونال نے کہا کہ گلوبل انجینئرنگ انوویشن فورم ،آب و ہوا کی تبدیلی اور توانائی کی منتقلی پر توجہ دیتا ہے،ہمیں ان مسائل سے نمٹنے کے لیے متحد ہونا چاہئے اور صاف توانائی کی جانب بڑھنا چاہیے۔
چونگ گوان چھون فورم کی نمائشوں میں جدید سائنس و ٹیکنالوجی،مستقبل کی صنعتیں،انفارمیشین ٹیکنالوجی، اے آئی مینوفیکچرنگ اور ڈیجیٹل معیشت سمیت دیگر نمائشی زونز ، تبادلوں کا اہم پلیٹ فارم بن چکے ہیں۔