چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں
واقع قدیم شہر کاشغر نے اپنی طویل تاریخ ،ثقافت اور منفرد قومیتی رسوم و رواج کی
بدولت اندرون و بیرون ملک سے بے شمار سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا
ہے۔
کاشغر کی تاریخ دو ہزار سال پرانی ہے اور آج اس شہر میں آپ کو پر رونق
بازار اور ہر جانب گہما گہمی نظر آتی ہے، اور اس شہر کا سفر کرتے ہوئے آپ کو اس
کی انوکھی کشش کا احساس ہوتا ہے۔