امریکہ نے یوکرین بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یورپ کو غیر مستحکم کیا

2023/06/01 15:32:03
شیئر:


پیپلز ڈیلی کے مطابق یوکرین کے بحران کے آغاز کے بعد سے امریکہ کی جانب سے  آگ کو مزید  ہوا دینے والی سخت پابندیوں کے نتیجے میں یہ بحران طوالت اختیار کر گیا ہے، جو سرد جنگ کے بعد یورپ میں سب سے بڑی جغرافیائی سیاسی تباہی کا سبب ہے ۔ امریکہ نے اس بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے توانائی اور سلامتی کے حوالے سے امریکہ پر یورپ کے انحصار کو بڑھانے کی کوشش کی اور یورپ کی تزویراتی خودمختاری میں رکاوٹ ڈالی۔ امریکی سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے دفاعی ماہر انتھونی کورڈسمین کا خیال ہے کہ امریکہ کی جانب سے یوکرین کے بحران میں شدت پیدا کرنے کا اقدام ایک ایسی سرمایہ کاری ہے جس کے فوائد اخراجات سے کہیں زیادہ ہیں اور امریکہ بہت سے اسٹریٹجک فوائد حاصل کر رہا ہے۔ اٹلی کے سابق نائب وزیر برائے اقتصادی ترقی مشیل گیراچی نے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں نیٹو کی مشرق کی طرف توسیع ، یوکرین بحران میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے، اور اس بحران کی قیمت یورپ برداشت کر رہا ہے۔