امریکی ایوان نمائندگان نے قرض کی حد کے بل کی منظوری دے دی

2023/06/01 11:37:37
شیئر:

۳۱مئی کو امریکی ایوان نمائندگان نے ووٹنگ کے  ذریعے  قرض کی حد  کا بل منظور کر لیا۔

بل میں قرض کی حد  کو ۲۰۲۵ کے اوائل تک معطل کرتے ہوئے  مالی سال ۲۰۲۴-۲۵ ۲۰ میں اخراجات کو محدود کیا گیا ہے۔ قانون سازی کے طریقہ کار کے مطابق، اس بل کو  منظوری کے لیے سینیٹ میں بھیجا جائے گا اور منظوری کی صورت میں نفاذ سے پہلے اسے دستخط کے لیے امریکی  صدر جو بائیڈن  کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔

توقع ہے کہ امریکی سینیٹ ۵ جون تک ووٹنگ مکمل کر لے گی۔ اس سے قبل، امریکی محکمہ خزانہ نے کہا تھا کہ اگر کانگریس نے عمل نہیں کیا تو، امریکہ ۵جون تک ڈیفالٹ کر سکتا ہے۔