صرف اٹھارہ فیصد امریکی ،ملک کی موجودہ صورتحال سے مطمئن ہیں،سروے

2023/06/01 11:30:24
شیئر:


۳۱ مئی کو  گیلپ کنسلٹنگ کی طرف سے جاری کردہ ایک سروے کے مطابق صرف ۱۸ فیصد امریکی ملک کی موجودہ صورتحال سے مطمئن ہیں۔

معاشی صورتِ حال کو صرف ۱۷ فیصد جواب دہندگان نے"بہترین" یا "اچھا" قرار دیا۔ ۳۶ فیصد جواب دہندگان نے معیشت کی حالت کے بارے میں  "بری نہیں ہے" کہا تاہم ۴۷  فیصد جواب دہندگان کی رائے میں معاشی صورتحال "خراب" ہے۔ ۲۰ فیصد کی رائے میں معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں جب کہ ۷۶فیصد کی رائے میں معاشی صورتحال بگڑ رہی ہے۔

یکم سے ۲۴ مئی تک کیے جانے والے اس سروے میں امریکا کی تمام ۵۰ ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی سے رائے دہندگان نے حصہ لیا تھا۔