امریکی معاشرے میں منشیات اور جرائم کی شرح میں اضافہ، امریکی میڈیا

2023/06/01 15:34:17
شیئر:

امریکہ کو اس وقت بہت سے بحرانو ں کا سامنا ہے جن میں منشیات کا استعمال، جرائم میں اضافہ اور گن وائلنس سرِ فہرست ہیں۔ سان فرانسسکو کے رہائشیوں اور کاروباری مالکان نے فاکس نیوز ڈیجیٹل کو بتایا کہ حالیہ برسوں میں شہر  بہت بدل چکا ہے، منشیات کے عادی بہت سے افراد آپ کو سڑکوں کے کنارے پڑے ہوئے ملیں گے۔ سان فرانسسکو کنٹرولر کے دفتر سے جاری ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 اور 2022 میں شہر کے تقریبا آدھے تجارتی فٹ پاتھوں پر فضلے نظر آئے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سڑکوں کے کنارے  منشیات کے عادی افراد کو دیکھنا کافی کرب ناک عمل ہے اور وہ اس ساری صورت حال سے انتہائی پریشان ہیں۔