آر سی ای پی پر مکمل عمل درآمد کا آغاز

2023/06/02 10:12:50
شیئر:

دو جون کو  فلپائن کے لیے آر سی ای پی یعنی علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ نافذالعمل ہوگیا ہے۔ اس معاہدے پر دستخط کرنے والے پندرہ ممالک نے نفاذ کے طریقہ کار کو مکمل کر لیا ہے اور ایک دوسرے کے محصولات میں کمی کی گئی ہے ۔ یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ  دنیا میں سب سے بڑی آبادی،سب سے زیادہ اقتصادی و تجارتی حجم  اور سب سے زیادہ ترقیاتی امکانات رکھنے والا آزاد تجارتی زون جامع نفاذ کے نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
چین کی وزارت تجارت کے تحت چائنیز اکیڈمی برائے بین الاقوامی تجارت و اقتصادی تعاون کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ۲۰۲۲ میں جاپان ، نیوزی لینڈ،ملائیشیا،تھائی لینڈ،انڈونیشیا اور فلپائن سمیت دیگراراکین کی آرسی ای پی خطے میں انٹرمیڈیٹ پراڈکٹس کی تجارت میں سال بہ سال اضافہ ہوا  ہے۔وزارت تجارت کے متعلقہ انچارج نے کہا کہ پندرہ ممالک کے لیے آر سی ای پی کا مکمل نفاذ علاقائی صنعتی و سپلائی چین کے تعاون کی ممکنہ صلاحیت،انٹرمیڈیٹ پراڈکٹس کی تجارت اور علاقائی اقتصادی ترقی کی مضبوطی اور لچکداری کو بڑھائے گا۔
۲۰۲۲ میں چین ،آر سی ای پی میں انٹرمیڈیٹ پراڈکٹس  کی تجارت کے حوالے سے سب سے بڑا ملک رہا ہے۔چین کی آر سی ای پی کے دوسرے رکن ممالک کے ساتھ انٹرمیڈیٹ پراڈکٹس   کی کل تجارتی مالیت آٹھ اعشاریہ پانچ ٹریلین آر ایم بی رہی ۔