شی جن پھنگ کا ثقافتی وراثت اور ترقی پر سمپوزیم میں اہم خطاب

2023/06/02 19:55:40
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی  کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر مملکت اور  مرکزی فوجی کمیشن  کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 2 جون کو بیجنگ میں ثقافتی ورثے اور ترقی پر ایک سمپوزیم میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ثقافتی خوشحالی کا فروغ، ایک طاقتور ثقافتی ملک کی تعمیر اور چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر  ، نئے دور میں ہمارا نیا ثقافتی مشن ہے۔ ہمیں ثقافتی خود اعتمادی کو مضبوط بناتے ہوئے سخت محنت کے ذریعے اپنے نئے دور سے جڑی ایک نئی ثقافت تخلیق کرنے اور چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چینی ثقافت کی ایک طویل تاریخ ہے اور چینی تہذیب وسیع اور گہری ہے۔ صرف چینی تہذیب کی تاریخ کے جامع  ادراک سے ہی ہم چین کی بہترین روایتی ثقافت کی تخلیقی تبدیلی اور اختراعی ترقی کو مزید مؤثر طریقے سے فروغ دے سکتے ہیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی تہذیب میں تسلسل کی نوعیت نمایاں ہے، جو اس بات کا تعین کرتی ہے کہ چینی قوم کو اپنے راستے پر چلنا ہوگا. دوسرا، چینی تہذیب میں تخلیقات کی نوعیت نمایاں ہے، جو چینی قوم میں جدو جہد اور بے خوف جذبے کا تعین کرتی ہے۔ تیسرا، چینی تہذیب میں اتحاد کی نوعیت نمایاں ہے جو  چین کی تمام قومیتوں کی ثقافتوں کے انضمام کا تعین کرتی ہےاور اس بات کا بھی تعین کرتی ہے کہ قومی اتحاد ہمیشہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز رہے گا۔ چوتھا، چینی تہذیب میں کھلے پن کی نوعیت نمایاں ہے، جو چینی ثقافت کی عالمی تہذیبوں کے لئے کھلے ذہن کا تعین کرتی ہے. پانچواں، چینی تہذیب میں امن کی نوعیت نمایاں ہے جو اس بات کا تعین کرتی ہے کہ چین اپنی اقدار اور سیاسی نظام دوسروں پر مسلط نہیں کرے گا، اور اس بات کا تعین کرتی ہے کہ چین تعاون پر قائم رہے گا، محاذ آرائی میں ملوث نہیں ہوگا۔ 
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ایک طاقتور ثقافتی ملک اور چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر کے لیے ہمیں ثقافتی خود اعتمادی کو مضبوط بناتے ہوئے اپنے راستے پر چلنا ہوگا ۔