نیٹو کےرکن ممالک کی یوکرین کے نیٹو میں شامل ہونے کی حمایت ،روسی صدر کی شدید مخالفت

2023/06/02 10:42:06
شیئر:

نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ غیر رسمی اجلاس ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہوا۔ یکم جون کو اجلاس کے دوسرے دن، نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے واضح الفاظ میں یوکرین کی حمایت جاری رکھنےکا اعلان کیا۔
اسی دن نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ اور کئی نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں یوکرین کے لیے "سکیورٹی گارنٹی" درکار ہے۔جینز سٹولٹن برگ نے یہ بھی اعلان کیا کہ نیٹو یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا اور اس کے دروازے یوکرین کے لیے کھلے ہیں۔ اجلاس سے پہلے انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیٹو اس وقت یوکرین کے لیے ایک طویل مدتی سپورٹ پلان تیار کر رہا ہے تاکہ یوکرین کی  نیٹو کے ساتھ مزید وابستگی میں "نیٹو کے معیار اور سازوسامان" کی طرف منتقلی کے سلسلے میں یوکرین کو مدد ملے۔ تاہم اسی دن جرمن وزیر خارجہ اینالینا نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ میں شریک ممالک نیٹو میں شامل نہیں ہو سکتے۔
 روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اس حوالے سےبارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت سے روس کی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہو گا جو کہ روس کی "ریڈ لائن"ہے۔