ایشین کلیئرنگ یونین سرحد پار مالیاتی تصفیوں کا نیا نظام شروع کرے گی

2023/06/02 10:18:11
شیئر:

یکم جون کو رشیا ٹوڈے  نے اپنی رپورٹ میں ایرانی میڈیا کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  ایشین کلیئرنگ یونین جون میں سوسائٹی فار ورلڈ وائیڈ انٹر بینک فنانشل ٹیلی کمیونیکیشنز (سوئفٹ) سسٹم کے متبادل کے طور پر سرحد پار مالیاتی تصفیوں کا نیا نظام شروع کرے گی۔
ایران کے مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر محسن کریمی نے کہا کہ تصفیوں کا نیا نظام مکمل طور پر سوئفٹ کی جگہ لے سکتا ہےاور عالمی ڈی ڈالرائزیشن کے عمل کو فروغ دے سکتا ہے۔ نیا نظام صرف  ایشین کلیئرنگ یونین کے رکن ممالک کے لیے دستیاب ہوگا تاہم دوسرے ممالک بھی اس میں شرکت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
ایشین کلیئرنگ یونین ۱۹۷۴ میں قائم ہوئی تھی اور بھارت،پاکستان اور ایران سمیت نو ممالک اس کے رکن ہیں۔