چین کے ساتھ تعلقات کو "خطرے سے پاک" کرنا تمام ممالک کا اتفاق رائے نہیں ہو سکے گا

2023/06/02 15:52:37
شیئر:


حال ہی میں جی7  کے ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ چین کے ساتھ  ان کی اقتصادی پالیسی کا بنیادی مقصد " ڈی کپلنگ " کے بجائے اسے "خطرے سے پاک "  کرنا ہے ۔ "ڈی رسکنگ" ایک غیر واضح لفظ ہے اور اس کا دائرہ کار مکمل طور پر اس بات پر منحصر ہے کہ اس لفظ کی وضاحت کس طرح کی جاتی ہے.مختلف ممالک میں "ڈی رسکنگ" کی مختلف تفہیم اور استعمال کا امکان ہے ، جس کے نتیجے میں اتفاق رائے کے بجائے اختلاف پیدا ہوتا ہے اور کچھ ممالک کے لئے "ڈی رسکنگ" ایک خاص حد تک معاشی علیحدگی کی نمائندگی کرتا ہے ، جبکہ دوسروں کے لئے یہ " ڈی کپلنگ " جیسی پالیسی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ "ڈی رسکنگ" ایک مبہم لفظ ہے اور  حکومتیں مختلف وجوہات کی بنا پر مبہم اصطلاحات کا استعمال کرتی ہیں،جن کا مقصد اپنی مرضی کا اتفاق رائے پیدا کرنا، تشریح کے لیے گنجائش پیدا کرنا ، خاص پالیسی سازی کے لیے وسیع گنجائش پیدا کرنا اور بعض اوقات عوام اور دیگر ممالک کو دھوکہ دینا ہوتا ہے۔