قانونی امیگریشن امریکہ کے معاشی مسائل کو حل کر سکتی ہے, سی این این

2023/06/02 15:12:49
شیئر:

امریکی خبر رساں ادارے سی این این کا کہنا ہے کہ امریکہ میں ایک طرف جہاں ملک بھر کے کاروباری ادارے مناسب تعداد میں ورکرز  کو تلاش کرنے میں ناکامی کی شکایت کر رہے ہیں، وہیں وفاقی حکومت جنوبی سرحد پر امریکہ میں کام تلاش کرنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کو روکنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔مزدوروں کی کمی کا حل مناسب انداز میں  سرحد  کو کھولنا ہے۔ مسلسل افراط زر اور بلند شرح سود  کے تناظر میں  ورکرز کی کمی ایک  اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

امیگریشن اسٹڈیز کے ایک امریکی  ماہر ڈیوڈ بیئر  کا کہنا ہے کہ "ہمارے پاس دوسرے ممالک کے  تارکین وطن کو باہر رکھنے کے لئے پالیسیاں تیار کی گئی ہیں، جبکہ  امریکہ کی  لیبر مارکیٹ میں ایک بحران پایا جاتا ہے،  اور  تقریبا 10 ملین ملازمتیں موجود  ہیں"۔