امن کے حوالے سے چین کےنظریات

2023/06/02 15:27:24
شیئر:

حالیہ دنوں چالیس سے زائد ممالک اور علاقوں کے دفاعی امور اور سکیورٹی اداروں کے نمائندے دو جون کو  شروع ہونے والے  شنگریلا مکالمے میں شرکت کے لئے سنگاپور میں موجود ہیں۔

یکم جون کو چینی ریاستی کونسلر اور وزیردفاع لی شانگ فو نے سنگاپور کے وزیردفاع نگ عنگ ہن سے مذاکرات کئے ۔مذاکرات کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے چین اور آسیان کے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ ایشیا و بحرالکاہل کا علاقہ ہمارا مشترکہ گھر ہے، اور اس میں استحکام اور خوشحالی تمام عوام کی مشترکہ خواہش ہے۔

دو ماہ قبل سنگاپور کے وزیراعظم لی سین لونگ نے چین کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران چین اور سنگاپور کے رہنماوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو دور رس اسٹریٹجک سطح  تک بلند کرنے پر اتفاق کیا۔ چین اور سنگاپور مستقبل کی طرف دیکھتے ہوئے عالمی ڈھانچے کی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے باہمی اشتراک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 سنگاپور تسلسل کے ساتھ  اپنی خود مختار خارجہ پالیسی کا نفاذ کر رہا ہے۔ دونوں ممالک امن و خوشحالی کے حصول اور تعاون کی راہ پر گامزن ہیں۔ چین اور سنگاپور کا اتفاق رائے اب بیشتر ایشیائی ممالک کا اتفاق رائے بن رہا ہے۔