سنگاپور میں ۲۰ ویں شنگری لا ڈائیلاگ کا انعقاد

2023/06/02 11:36:27
شیئر:

  ۲ سے ۴ جون تک سنگاپور میں ۲۰ ویں شنگری لا ڈائیلاگ منعقد ہو رہا ہے۔ اس ڈائیلاگ میں ۴۱ ممالک کے حکام اور سکالرز شرکت کر رہے ہیں، جن میں ۴۸ وزارتی نمائندے، ۳۵ سے زائد سینئر دفاعی نمائندے اور معروف ماہرین و سکالرز شامل ہیں۔
 اس ڈائیلاگ میں۷ کل رکنی اجلاس، ۲  گول میز وزارتی اجلاس اور ۶ خصوصی فورمز ہوں گے۔ دفاعی سربراہان دو طرفہ یا کثیر الجہت مذاکرات بھی کریں گے۔
 شنگری لا ڈائیلاگ،ایک کثیر الجہت فورم ہے  جسے باضابطہ طور پر ایشیا سکیورٹی سمٹ کے نام سے جانا جاتاہے۔