یوکرین مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر آمادہ نہیں ہے ،روسی صدر کے پریس سیکرٹری

2023/06/03 16:39:28
شیئر:

یکم جون کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے  یورپی رہنما ئوں پر زور دیا کہ وہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت پر اتفاق کریں۔ اس حوالے سے روسی صدر کے پریس سیکرٹری دمتری پیسکوف نے 2 جون کو کہا کہ یوکرائنی حکام کی جانب سے نیٹو سے یوکرین کو تسلیم کرنے کی درخواست سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرائنی حکام مذاکرات کی میز پر موجودہ مسائل حل کرنے کے لئے نہ تو رضامند ہیں اور نہ ہی اس کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ روس اپنے مقاصد حاصل کرے گا، قومی مفادات اور سلامتی کو یقینی بنائے گا، اور نیٹو کو یوکرین کی شمولیت اور براہ راست روس کی سرحدوں تک پہنچنے کی اجازت نہیں دے گا۔

پیسکوف نے یہ بھی کہا کہ بہت سے یورپی ممالک اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اگر یوکرین نیٹو میں شامل ہوتا ہے تو یہ صورت حال میں طویل مدتی تناو کا سبب ہو گا، لیکن یورپی ممالک نیٹو میں احکامات جاری کرنے کے لیے امریکہ کا  محض آلہ ہیں۔