بھارت میں ایک ٹرین حادثے میں 238 افراد ہلاک

2023/06/03 16:25:52
شیئر:

3جون کو بھارتی ریاست اوڈیسہ کے چیف سیکرٹری نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دو تاریخ کو پیش آنے والے  ٹرین حادثے میں 238 افراد ہلاک اور 650 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ 2 جون کو مقامی وقت کے مطابق شام چھ بج کر 55 منٹ پر پیش آیا اور اس میں 238 افراد ہلاک اور 650 کے قریب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق ٹرین حادثے میں 288 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں تقریباً 900 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی وزیر ریلوے اشونی وشناؤ نے 3 جون کو ایک انٹرویو میں ٹرین تصادم کو ایک بہت بڑا المناک حادثہ قرار دیا۔ حادثے میں ہلاک شدگان کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو 2 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو 50 ہزار روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ بھارتی حکومت نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔