امریکہ کی کریڈٹ درجہ بندی بدستور منفی صورتحال میں رہے گی، فچ گروپ

2023/06/03 16:37:39
شیئر:

2 جون کو بین الاقوامی درجہ بندی تنظیم فچ گروپ نے کہا کہ امریکہ کی کریڈٹ درجہ بندی بدستور منفی صورتحال میں رہے گی۔ اگر چہ امریکی کانگریس نے قرض کی حد کا بل منظور کر لیا ہے لیکن فچ گروپ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں سیاسی بحران کے اثرات اور وسط مدتی مالیات اور قرض کے رجحانات کے تناظر میں انہوں نے امریکہ کی کریڈٹ درجہ بندی کو بدستور منفی میں شمار کیا ہے۔