امریکی صدر کے قرض کی حد کے بل پر دستخط کے بعد امریکی حکومت عارضی طور پر ڈیفالٹ سے بچ گئی

2023/06/04 16:23:56
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 3 جون کو امریکی صدر بائیڈن کے دستخط کے بعد وفاقی حکومت کا قرض کی حد اور بجٹ کا بل نافذالعمل ہو چکا ہے۔یوں امریکی حکومت عارضی طور پر ڈیفالٹ سے بچ گئی ہے۔ یہ بل 2025 کے اوائل تک قرضوں کی حد کو معطل کرتا ہے، اور مالی سال 2024اور 2025 میں اخراجات کو محدود کرتا ہے۔