اوپیک پلس کے اجلاس کا انعقاد ، تیل کی پیداوار میں مزید کمی کی توقع

2023/06/04 17:30:33
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 3 سے 4 جون تک تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور غیر اوپیک تیل پیدا کرنے والے ممالک پر مشتمل "اوپیک + " کا اجلاس ویانا میں منعقد ہوا، جس میں  رواں سال کی دوسری ششماہی میں پیداوار ی پالیسیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 
رائے عامہ کا خیال ہے کہ اپریل میں "اوپیک +" پیداوار میں کمی کے اقدامات پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے،مارکیٹ طلب کی  کمزور توقعات، اور یورپ اور امریکہ میں معاشی زوال پذیری کی شدت میں اضافے کے باعث موجودہ اجلاس میں  پیداوار میں کمی کے مزید سخت اقدامات کا اعلان متوقع  ہے.
موجودہ اجلاس میں میڈیا کوریج پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے اور رائٹرز، بلومبرگ اور ڈاؤ جونز سمیت کئی میڈیا کو رپورٹنگ سے روک دیا گیا ، جس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اوپیک پلس اگلے ردعمل کے حوالے سے بہت احتیاط سے کام لے رہا ہے۔