بھارت کا ٹرین حادثہ ممکنہ طور پر ریلوے سگنل کی غلطی سے پیش آیا، سرکاری ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ

2023/06/04 16:10:07
شیئر:

بھارت کے سرکاری حکام نے 3 تاریخ کو اس بات کی تصدیق کی کہ ریاست اوڈیسہ میں پیش آنے والے ٹرین حادثے میں کم از کم 288 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ شدید زخمی ہیں۔ متعدد بھارتی ذرائع ابلاغ نے 3 تاریخ کو اوڈیسہ کے سرکاری حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جائے حادثہ پر تلاش اور بچاؤ کا کام بنیادی طور پر ختم ہو چکا ہے ، صفائی اور بحالی کا کام جاری ہے اور پٹری سے اترنے والی ٹرین کی بوگیوں کو پٹری سے ہٹایا جارہا ہے۔ 
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر ریلوے سگنل کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔ بھارتی حکومت نے وزارت ریلوے کے سوا دیگر سیفٹی کمشنرز کو تھرڈ پارٹی آزادانہ تحقیقات کے لیے تعینات کیا ہے۔