ایران کا سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ بحری اتحاد قائم کرنے کا عندیہ

2023/06/04 16:38:56
شیئر:

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایلانی نے 2 تاریخ کو کہا کہ ایران علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ بحری اتحاد قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں عمان اور ایران پہلے بھی مشترکہ بحری مشقیں کر چکے ہیں اور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، عراق اور دیگر ممالک بھی اب ایران کے ساتھ بحری فوجی تعاون کی امید رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان اور بھارت بھی مجوزہ بحری اتحاد میں شامل ہوں گے۔ ایلانی کے مطابق جلد ہی خطے کو غیر مجاز افواج سے چھٹکارا مل جائے گا اور علاقائی سلامتی کے دفاع کے لئے اپنی افواج کا استعمال کیا جائے گا۔
تا حال  متعلقہ ممالک نے مشترکہ بحری اتحاد کے ایرانی دعویٰ کی تصدیق نہیں کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے 31 مئی کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات دو ماہ قبل امریکہ کی زیر قیادت مشترکہ میری ٹائم فورس سے دستبردار ہو چکا ہے۔