چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع لی شانگ فو نے چار جون کو "چین کا نیا
سیکورٹی انیشیٹیو" کے عنوان سے سنگاپور میں 20 ویں شنگریلا ڈائیلاگ سے خطاب کیا۔ لی
شانگ فو نے کہا کہ چین کی وحدت ناگزیر ہے اور ایسا ہی ہو گا۔ یہ عوام کی خواہش اور
رجحان ہے۔ ہم پر امن طریقے سے ملک کی وحدت کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کے خواہاں
ہیں تاہم طاقت کے استعمال کو ترک کرنے کا وعدہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اگر تائیوان
کو چین سے علیحدہ کرنے کی کوشش کی گئی تو چینی فوج کسی بھی مخالف سے خوف زدہ نہیں
ہو گی اور چاہے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا
پوری طرح سے تحفظ کیا جائے گا۔