سافٹ ویئر میں نسلی تعصب کے باعث امریکہ میں پھیپھڑوں کے مسائل سے دوچار سیاہ فام افراد کو طبی علاج میں مشکلات کا سامنا،تحقیقی نتائج

2023/06/05 19:58:58
شیئر:

اے پی کے مطابق جمعرات کو شائع ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں نسلی تعصب کی وجہ سے پھیپھڑوں کے افعال کے لیے ایک عام طبی ٹیسٹ میں سیاہ فام افراد کو طبی علاج میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر موجودہ تشخیص میں مددگار کمپیوٹر سافٹ ویئر کو تبدیل کر دیا جائے تو  40 فیصد سے زیادہ سیاہ فام افراد کو طبی تشخیص میں آسانی ہو جائے گی۔
ڈاکٹروں نے طویل عرصے سے نسل پر مبنی مفروضوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ممکنہ مسائل پر بحث کی ہے جو کہ تشخیصی سافٹ ویئر میں بھی شامل کیے گئے ہیں۔میساچوسٹس جنرل ہسپتال کے پلمونری کیئر ڈاکٹر ڈاکٹر درشالی ویاس نے کہا کہ یہ تحقیق، جوجاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہوئی ہے، پہلی ایسی حقیقی مثال ہے جو بتاتی ہے کہ یہ مسئلہ کس طرح پھیپھڑوں کے مریضوں کی تشخیص اور دیکھ بھال کو متاثر کر سکتا ہے۔