سوڈان میں خرطوم سمیت دیگر مقامات میں تنازعات شدت اختیار کر گئے، کئی ریاستوں میں تباہی

2023/06/05 11:32:51
شیئر:

سوڈان میں  عارضی جنگ بندی معاہدہ ختم ہونے کے بعد ، 4 جون سے متحارب فریقین کے مابین دارلحکومت کے علاقے اور دارفر کے خطے سمیت کئی مقامات پر جھڑپیں شروع ہو چکی ہیں ۔اس دوران فریقین نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 40 شہری ہلاک ہوئے ۔ دارلحکومت خرطوم میں بھی تنازعات شدت اختیار کر گئے ہیں۔مغربی سوڈان کے دارفر ریجن کے سربراہ  مِنی مِناوے نے اعلان کیا ہے کہ اس علاقے کی 5 ریاستیں تباہی کی حالت میں داخل ہو چکی ہیں ، انھوں نے عالمی برادری سے ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کی اپیل بھی کی۔