اگرمغرب یوکرین کو مزید لانگ رینج میزائل فراہم کرتا ہے تو صورتحال زیادہ کشیدہ ہو گی، روسی صدر کے پریس سیکریٹری

2023/06/05 10:34:41
شیئر:

4 جون کو روسی صدر کے پریس سیکریٹری دمیتری پیسکوف نے روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک یوکرین کو مزید جدید ہتھیار فراہم کر رہے ہیں، اور اگر ان کی جانب سے یوکرین کو 500 کلومیٹر اور اس سے لانگ رینج کے میزائل کی فراہمی ہوئی تو صورتحال میں مزید کشیدگی آئے گی۔
یاد رہے کہ 11 مئی کو برطانیہ نے تصدیق کی تھی کہ اس نے یوکرینی فوج کو 250 کلو میٹر سے زیادہ کی رینج کا حامل ایک کروز میزائل "شیڈو آف دی سٹارم" فراہم کیا ہے۔ یوں برطانیہ یوکرین کو کروز میزائل فراہم کرنے والا پہلا ملک ہے۔
اس کے علاوہ مئی میں جرمن وزارت دفاع کے ایک نمائندے نے کہا کہ یوکرینی فریق امید کرتا ہے کہ جرمنی اسے "ٹورس" کروز میزائل فراہم کرے لیکن انہوں نے یہ نہیں کہا کہ جرمن حکومت نے اس کا فیصلہ کیا ہے یا نہیں۔ فرانس کے صدر میکرون نے بھی یوکرین کو میزائل فراہم کرنے کیا اعلان کیا۔ انہوں نے میزائل کی تفصیل نہیں ظاہر کی لیکن ان کا کہنا تھا کہ میزائل کی رینج یوکرینی فوج کو جوابی حملے کے قابل بنانے کے لئے کافی ہے۔