اوپیک سے وابسطہ اور غیر وابسطہ ممالک کے مابین پیداوار میں کٹوتی کا معاہدہ طے پا گیا

2023/06/05 10:04:10
شیئر:

3 سے 4 جون تک اوپیک سے وابسطہ اور غیر وابسطہ تیل پیدا کرنے والے ممالک نے ویانا میں ایک اجلاس منعقد کیا اور مذاکرات کے بعد ان ممالک کے مابین تیل کی پیداوار میں کٹوتی کا معاہدہ طے پا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان کے مطابق ، طے پانے والے پیداوار میں کٹوتی کے اس معاہدے کو سال کے آخر تک قائم رکھا جائے گا ۔یہ اتفاق رائے بھی سامنے آیا کہ اوپیک سے وابسطہ اور غیر وابسطہ  تیل پیدا کرنے والے ممالک موجودہ پیداوار کے مقابلے میں 2024 میں تیل کی پیداوار میں تقریبا 1.4 ملین بیرل یومیہ کمی کریں گے۔