امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے شنگریلا سربراہ اجلاس کے انعقا د سے قبل چین پر
الزام عائد کیا ہے کہ چین نے وزرائے دفاع کے مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ اس حوالے
سے شنگھائی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے صدر چھن دوگ شیاو نے سمٹ کے مقام
پر سی جی ٹی این کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں نشاندہی کی کہ چین ہمیشہ سے امریکہ کے
ساتھ مذاکرات کا خواہاں رہا ہے لیکن امریکی حکومت کے ماضی کے بہت سے وعدے پورے نہیں
کیے گئے۔ واشنگٹن میں ایسے نامعقول سیاسی ماحول سے لوگوں میں شکوک و شبہات پائے
جاتے ہیں کہ آیا امریکہ کی جانب سے بلائے گئے مذاکرات کے ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے
یا نہیں۔