عالمی معیشت میں مسلسل تنزلی کا سلسلہ جاری

2023/06/06 10:39:01
شیئر:

چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے 6 جون کو مئی کے لئے عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس جاری کیا۔ انڈیکس میں حالیہ عرصے میں ماہ بہ ماہ مسلسل گراوٹ آئی ہے۔ اس سال مئی میں جون 2020 کے بعد سےعالمی معیشت میں ایک نئی کم ترین سطح دیکھی گئی ہے اور اس میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف علاقائی رجحانات کے نقطہ نظر سے ، ایشیا اور افریقہ کے اہم ممالک کا مینوفیکچرنگ کا رجحان نسبتاً مستحکم ہے ، اور یہ موجودہ  مینوفیکچرنگ کے مستحکم  آپریشن کے لئے ایک  اہم قوت کا کردار ادا کر رہا ہے۔
مئی میں عالمی مینوفیکچرنگ پی ایم آئی 48.3 فیصد تھا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس کم ہے، یہ مسلسل تین ماہ سے گراوٹ کا شکار ہےاور  لگاتار آٹھ ماہ تک 50 فیصد سے نیچے رہا ہے، جو جون 2020 کے بعد سے ایک نئی کم ترین سطح ہے۔
اس کے علاوہ  مارکیٹ کی توقعات اور افراط زر کے دباؤ کی مناسبت سے دیکھا جائے تو موجودہ معاشی آپریشن میں کچھ مثبت عوامل بھی ہیں. اقوام متحدہ کے محکمہ برائے اقتصادی و سماجی امور کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ "عالمی معاشی صورتحال اور امکانات 2023" میں رواں سال عالمی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کو بڑھا کر سال کے آغاز میں 1.9 فیصد سے2.3 فیصد تک کردیا گیا ہے۔