چین کا پاکستان کی اعلیٰ معیار کی زرعی مصنوعات کا خیرمقدم

2023/06/07 16:13:10
شیئر:

حال ہی میں پاکستان سے سمندری غذا کے کنٹینر پہلی بار  چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کاشغر پہنچے۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین کا کہنا ہے کہ چار موسموں کے اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرز کی حیثیت سے چین اور پاکستان معیشت اور تجارت سمیت تمام شعبوں میں قریبی تعاون برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ چین پاکستان کی اعلیٰ معیار کی زرعی مصنوعات کے چینی مارکیٹ میں داخلے کا خیرمقدم کرتا ہےاور پاکستان کے ساتھ زمینی راستوں کے ذریعے تجارتی تبادلوں کو  مزیدمضبوط بنانےاور تجارت کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد پہنچائے جائیں۔