حال ہی میں بیجنگ میں چین ،پاکستان اور ایران کے درمیان
انسداد دہشت گردی سے متعلق پہلی سہ فریقی مشاورت کا انعقاد کیا گیا۔ اس حوالے سے
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے 8 تاریخ کو ایک یومیہ پریس کانفرنس میں
کہا کہ تینوں فریقوں نے علاقائی انسداد دہشت گردی کی صورتحال اور سرحد پار دہشت
گردوں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور سہ فریقی انسداد
دہشت گردی اور سیکیورٹی مشاورت کو ادارہ جاتی شکل دینے کا فیصلہ کیا۔ یہ چین،
پاکستان اور ایران کی گلو بل سیکیورٹی انیشیٹو پر عمل درآمد اور علاقائی سلامتی
اور استحکام کو فروغ دینے کا ایک کامیاب عمل ہے۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ
دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ دشمن ہے اور چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے
مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔ چین پاکستان اور ایران سمیت دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ
مل کر تینوں ممالک کے مفادات اور علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی دہشت گرد
قوتوں کے خلاف بھرپور اقدامات کا خواہاں ہے۔